29 جولائی 2011 - 19:30

دمشق میں با خبرذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے نمائندے عنقریب شام میں ملاقات اور گفتگوکریں گے۔

ابنا: فلسطین کی خبری سائٹ الیوم کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ شام کی وساطت سے فتح اور حماس کے نمائندے عنقریب شام میں ملاقات اور گفتگوکریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد ان تنظیموں میں قومی مفاہمت کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔

 شام پہلا ملک ہے جس نے 1967 کی سرحد میں مستقل فلسطینی  ملک کو سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے حال میں فتح اور حماس نے مصر میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے لیکن اس کو نافذ کرنے میں ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ............./169